Friday, April 20, 2018

ایسی خواتین جن سے مردوں کو ہر گز شادی نہیں کرنی چاہیے

ایک عرب دانا نے اپنے بیٹوں کو نصیحت کی انہوں نےکہاکہ کہ 7 قسم کی عورتوں سے کبھی شادی نہ کرنا، خواہ وہ حسن و جمال اور مال و دولت میں بے مثال ہی کیوں نہ ہوں. وہ سات عورتیں یہ ہیں . انانہ ، منانہ، كنانہ، حنانہ، حداقہ، براقہ اور شداقہ 
1) انانہ –وہ عورت جو ہر وقت سر پر پٹی باندھے رکھے، کیوں کہ شکوہ و شکایت ہی ہمیشہ اس کا معمول ہو گاـ
2) منانہ –وہ عورت جو ہر وقت مرد پر احسان ہی جتاتی رہے کہ میں نے تیرے ساتھ یہ یہ احسان کیا اور تجھ سے تو مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا.
3)کنانہ –وہ عورت جو ہمیشہ ماضی کو یاد کرے فلاں وقت میں میرے پاس یہ تھا وہ تھا.
4) حنانہ –وہ عورت جو ہر وقت اپنے سابقہ خاوند کو ہی یاد کرتی رہے اور کہے کہ وہ تو بڑا اچھا تھا مگر تم ویسے نہیں ہو.
5)حداقہ –وہ عورت جو خاوند سے ہر وقت فرمائش ہی کرتی رہےاور جو چیز بھی دیکھے اس کی طلبگار ہو جائے.
6) براقہ –وہ عورت جو ہر وقت اپنی چمک دمک میں ہی لگی رہے.
7) شداقہ –وہ عورت جو تیز زبان ہو اور ہر وقت باتیں بنانا ہی اس کا کام ہو.


No comments:

Post a Comment