Monday, April 23, 2018

دل کی بیماری کا پائوں کے انگوٹھے سے پتا چلائیں


یہ تو آپ سب جانتے ہی ہوں گے کہ عمر گزرنے کے ساتھ ہماری شریانوں میں تناؤ آتا جاتا ہے اور اگریہ تناؤ بڑھتا رہے تو دل کی بیماریوں کے امکانات بڑھنے لگتے ہیں۔Heart and Circulatory Physiologyمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آپ گھر بیٹھے ہی اس بات کا پتا لگاسکتے ہیں کہ آ پ کادل کیسے کام کررہا ہے اور آپ کودل کی بیماری لاحق ہوئی ہے یا نہیں۔
آپ کو چاہیے کہ زمین پر چِت بیٹھ جائیں اور اپنے ہاتھوں سے پاؤں کے انگوٹھے کو ہاتھ لگائیں،اگر آپ کا ہاتھ پاؤں کے انگوٹھے کو چھوئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دل اور شریانیں بہتر طریقے سے کام کررہے ہیں۔
یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس اور جاپانی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے کی گئی تحقیق میں 20سے83سال کے درمیان 526لوگوں کا مطالعہ کیا گیا۔تحقیق کاروں نے ان لوگوں کو دو گروہوں میں تقسیم کرتے ہوئے یہ دیکھا کہ کن لوگوں کی شریانوں میں لچک ہے اور کن لوگوں کی شریانوں میں کھچاؤ ہے۔
تحقیق کار کینٹا یاماموٹا کا کہنا ہے کہ کھلی شریانوں کی وجہ سے خون بآسانی گردش کرپاتا ہے اور اگر شریانیں تنگ ہوں گی تو خون صحیح طرح گردش نہیں کرپائے گا۔اس کا کہنا تھا کہ اگر شریانیں تنگ ہوں اور آپ کو کھچاؤ محسوس ہوتو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو ہارٹ اٹیک ہوگا لیکن دل کی بیماری لاحق ہونے کو رد نہیں کیا جاسکتا۔
اس کا کہنا ہے کہ عمر ڈھلنے کے ساتھ شریانوں میں تناؤ آجاتا ہے لہذا ضروری ہے کہ احتیاط برتی جائے۔اگر شریانوں میں تناؤ کم ہوگا تو دل کی بیماری کے امکانات بھی کم ہوں گے اور آپ ایک صحت مندزندگی گزار سکیں گے۔

No comments:

Post a Comment