By
Posted on January 10, 2018
لاہور(ویب ڈیسک) تاہم بہت کم افراد اس ایپ میں موجود پوشیدہ ٹرکس کو جانتے ہیں جو اس کے استعمال کو مزید دلچسپ بنا دیتی ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ایسی ہی چھ دلچسپ ٹرکس کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
میسج ڈیلیٹ کرنے کا آپشن
واٹس ایپ کی حالیہ اپ ڈیٹ کے بعد اب پیغامات کو بھیجنے کے بعد ڈیلیٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کو پیغام بھیجنے کے سات منٹ کے اندر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بلیو ٹک سے بچیں اگر آپ اپنے کسی دوست کو یہ ظاہر نہیں کرنا چاہتے
کہ آپ اُس کا بھیجا ہوا پیغام پڑھ چکے ہیں تو اس کے لیے اُس کا بھیجا ہوا پیغام ائیرپلین موڈ آن کر کے پڑھیں۔ اس طرح سے اُسے اپنے بھیجے ہوئے پیغام کے ساتھ نیلا ٹِک نہیں نظر آئے گا۔
واٹس ایپ ڈیٹا کا کم استعمال
واٹس ایپ میں موجود ڈیٹا یوزج مینیو کی مدد سے موبائل ڈیٹا کے زیادہ استعمال کو روکا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے تصاویر، آڈیو، ویڈیو اور دستاویزات کا آٹو ڈائون لوڈ کا آپشن وائی فائی سے کنکٹ کریں۔
اپنی مرضی کے نوٹیفکیشن
واٹس ایپ میں نوٹیفکیشنز کو کسٹمائز بھی کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی خاص انسان کے پیغام کا انتظار کر رہے ہیں تو اُس کی چیٹ کھولیں، اُس کے نام پر انگلی سے چھوئیں، اُس کے بعد کسٹم نوٹیفکیشنز کے ذریعے اپنی مرضی کی سیٹنگز لگا لیں۔
گفتگو کو اَن ریڈ کریں
اگر آپ کسی کے پیغامات کا جواب فراغت میں دینا چاہتے ہیں تو اس کی گفتگو پر کچھ لمحوں تک انگوٹھا دبائے رکھیں، کچھ آپشنز ظاہر ہوں گی، اُن میں سے مارک اِٹ اَن ریڈ کا انتخاب کریں۔ اس طرح آپ کو وہ گفتگو اِن ریڈ نظر آئے گی۔
گفتگو ای میل کریںواٹس ایپ میں کسی گفتگو کو ای میل بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے گفتگو کھولیں۔ مور کو چھوئیں اور ای میل کنورزیشن کی آپشن کے ذریعے تمام گفتگو کو ای میل کر لیں۔
No comments:
Post a Comment